ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موٹروےپولیس کی جانب سے عید کے بعد سفر کرنیوالوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تعطیلات کےبعدقومی شاہراہوں،موٹرویزپرٹریفک میں اضافہ متوقع ہے، دوران سفر مقررہ رفتار کی پابندی یقینی بنائیں۔لین ڈسپلن پرعمل،ڈرائیونگ کےدوران توجہ سڑک پرمرکوزرکھیں، سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کریں، غنودگی یاجسمانی تھکن کی حالت میں گاڑی چلانےسےاجتناب کریں۔ 

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ عوام الناس محتاط انداز ڈرائیونگ اپنائیں، ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، گرم موسم کےباعث دوران سفرپانی اورضروری اشیاءہمراہ رکھیں، سفرسےقبل ہیلپ لائن130یاایف ایم95سےٹریفک اپڈیٹ حاصل کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم"این ایچ ایم پی" سےبھی اپڈیٹ لے سکتے ہیں۔