ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہر میں نہانے والوں کی شامت۔۔ ڈبکیاں مارنے والے 35 افراد گرفتار

نہر میں نہانے والوں کی شامت۔۔ ڈبکیاں مارنے والے 35 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کراچی میں نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن۔ منگھو پیر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے حب کینال اور نہر میں نہانے پر 5 مئی سے 4 جون تک پابندی عائد کی تھی,ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار نے نہر میں نہانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو گرفتار کرکے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔

منگھو پیر پولیس اسٹیشن  کے ایس ایچ او راجا ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نہر کی جانب جانے اور نہانے سے  سختی سے منع کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔