ویب ڈیسک: ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، اور جب تک دوسرا فریق عملی پیش رفت نہیں کرتا، ایران بھی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔
اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو دھمکیوں کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، اس لیے ایران ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں قومی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ سیاسی اور فکری اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ دشمن اقتصادی دباؤ اور میڈیا وار کے ذریعے معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم قومی یکجہتی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔