ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی تجویزسامنے آگئی۔
 معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے بجٹ تجاویز پیش کردیں جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اس کے علاوہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح بھی 29 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویزہے۔
بجٹ میں غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح 45 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے،تنخواہ دار طبقے کو ماہانہ 80 ہزار روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش بھی کی گئی ہے،اس کے علاوہ آئندہ تین سالوں میں سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ریٹیلرز ، مرچنٹس اور وینڈرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش کی گئی ہے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکسز 5.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے کی تجویزہے،ملک میں 100 فیصد سرمایہ کاری کرنے والے صنعتکاروں سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے،اس کے علاوہ ترسیلات زر پاکستان بھجوانے اور سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی مراعات دینے کی تجویزہے۔