ثمرہ فاطمہ :شہر میں آج صبح کا آغاز سورج کی مدھم کرنوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہوا، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی محسوس کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنا رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔