ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا: محسن نقوی

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد  دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ارشد ندیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر ناز ہے۔ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے،ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کرقومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

  اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔