ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس آف پاکستان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

 چیف جسٹس آف پاکستان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، وہ عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی گزشتہ روز صبح حج کیلئے روانہ ہوئے،سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں،چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر  نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر حلف اٹھایا۔ 

جسٹس جمال مندوخیل نے قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا، جسٹس منیب اختر سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، حلف برادری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک کمیٹی روم میں ہوئی۔