جیند ریاض: بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرن کو 2 جون کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم جاری، سکول ٹیچر انٹرن 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ایس ٹی آئی کو اپریل اور مئی کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا، پرائمری سکول ٹیچر انٹرن کو 35 ہزار روپے ماہانہ دیا جانا تھا، مڈل سکول ٹیچر انٹرن کو 40 اور ہائی سکول ٹیچر انٹرن کو 45 ہزار ماہانہ دیا جانا تھا۔
2 ماہ گزرجانے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی۔
سکول ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری کردیئے ہیں، تمام ایس ٹی آئی کو تنخواہیں 2 جون کو ادا کردی جائیں گی۔