ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں دفعہ 144 نافذ, عید سے قبل سخت پابندیاں عائد

 پنجاب میں دفعہ 144 نافذ, عید سے قبل سخت پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومتِ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 5 جون سے 11 جون تک متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے اور دیگر جانوروں کی باقیات جلانا، دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ڈیمز میں نہانا، تیرنا اور کشتی رانی، جانوروں کا فضلہ یا اوجھڑی مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنا ،غیر منظور شدہ مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ  کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی اکٹھی کر سکیں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان قائم رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔