سٹی42: کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹی پلس پرٹنر شپس کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ دونوں نے انگلینڈ ٹور کے آخری ٹی ٹوینٹی میں 59 رنز کی پارٹنر شپ کر کے یہ منفرد ریکارڈ بنایا۔
بابر اعظم اور رضوان نے آج شب اوول گراؤنڈ میں ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ففٹی پلس پارٹنر شپس کا منفرد ریکارڈ بنا کر ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان اب تک 24 ففٹی پلس شراکتیں بنا چکے ہیں۔ ان میں سے 10 پارٹنر شپس سنچری پلس پارٹنر شپ ثابت ہوئیں۔
بابر اعظم اور رضوان سے پہلے کرس گیل اور ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔ بابر اعظم اور رضوان کے ریکارڈ میں زیادہ وزن اس لئے بھی ہے کہ اس میں کئی انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچوں کی ففٹ پلس پارٹنر شپس شامل ہیں جو کوہلی اور گیل کے ریکارڈ میں نہیں ہیں ۔ ان کی 23 پارٹنر شپس لیگ میچوں میں بنیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے، دونوں نے پاکستان قومی ٹیم کے لئے کیلئے 66 اور کراچی کنگز کیلئے 2 شراکتیں بنائیں اور پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنائے ہیں۔
رنز کے معاملہ میں بابر رضوان پئیر اے بی ڈی ویلیئرز اور کوہلی ک سے کچھ آگے نکل چکا ہے، ان دونوں نے آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بنائے ہیں۔
آج کے ٹی ٹوینٹی میچ میں بابر اعظم اوپننگ کے لئے آئے اور 22 گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 16 گیندوں سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر نے ایک چھکا اور پانچ چوکے لگائے جبکہ رضوان نے تین چوکے لگائے۔