صنم جاوید کے والد کا بیٹی سے لاتعلقی پر بیان منظر عام پر آگیا

Sanam Javid's Father statement, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی سانحہ کے بعد پر تشدد سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزامات میں گرفتار رکن صنم جاوید کے والد صحافی رانا بلال کا ہوش ربا بیان منظرِ عام پر آ گیا، جس میں بیٹی سے لاتعلقی کی وجہ بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق  صحافی رانا بلال   نے اپنے بیان میں بیٹی سے لاتعلقی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی پچھلے ایک سال سے مجھ سے اس بات پر ناراض ہے اور میرے گھر بھی نہیں آتی, کہ آپ نے میرے لیڈر کو بُرا بھلاکہاجبکہ میں عمران خان کو بنیادی طور پر ایک برا آدمی سمجھتا ہوں۔

 صحافی رانا صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بدکردار آدمی ہے اس ملک سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

صحافی رانا بلال  نے کہا کہ میرے نظریات ہیں کہ انتہا پسندی کی سیاست نہیں ہو نی چاہیے اور پی ٹی آئی اب عور ت کارڈ کھیلنا بند کرے.