انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل ، نیا شیڈول جاری

 انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل ، نیا شیڈول جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طلبا کے لئے اہم خبر، کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی ہدایت پر ناظم امتحانات نے کورنگی لانڈھی سے قومی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا۔

نئے شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 15 جون کے بجائے 18 جون سے ہوں گے۔  18 جون کو مختلف مضامین کے چار پرچے ہوں گے، امتحانات 6 جولائی تک جاری رہیں گے جس کے بعد عملی امتحانات کا آغاز ہو گا۔ اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی کر دیا گیا ہے۔