(ویب ڈیسک)عام طور پر کھلاڑی کھیل کے حو الے سے ایک دوسرے کو مشورے دیتے ہی رہتے ہیں لیکن سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اظہر علی نے ٹوئٹر پرسوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا سوال و جواب کے اس سیشن میں کرکٹر بابر اعظم کی ایک مداح نے بھی حصہ لیا۔
مناہل عقیل نامی صارف نے لکھا کہ ’اظہر علی آپ بابر اعظم کے لئے کوئی لفظ بولیں ،جواب میں اظہر علی نے بابر اعظم کو اس ٹوئٹ میں کہا کہ ’شادی کر لے۔
Shadi ker lay❤️❤️❤️ @babarazam258 https://t.co/il4Jtqzycv
— Azhar Ali (@AzharAli_) May 30, 2021
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اننگز آسٹریلیا کیخلاف 205 رنز کی ہے۔اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونے ہی میرے لئے قابل فخر ہے۔سیشن کے اختتام پر انہوں نے اس میں حصہ لینے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔
اظہر علی نے ابتک 41 ٹیسٹ میچ اور 20 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں ۔وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کھلاڑی ہیں جو عموما اوپنر کی حیثیت سے بلے بازی کرتے ہیں -