ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 34,083 رہ گئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 34,083 رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 34,083 رہ گئی

 اعلامیہ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 3,600 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ 5,383 کیسز نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 34,083 رہ گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے مقدمات نمٹانے کی  شرح اور بہتر کیس مینجمنٹ کو سراہا۔

اکتوبر 2024 میں سزائے موت کے زیر التوا کیسز کی تعداد 384 تھی جو اب کم ہو کر صرف 60 رہ گئی ہے۔سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں اگلے 30 دنوں کے اندر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی،

سالانہ بیک لاگ ختم کرنے کیلئے 2018 تک دائر ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر نے گزشتہ تین ماہ میں تقریباً 20,802 سروس درخواستوں پر سہولت فراہم کی ہے۔