سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکان فیدان نے اسلام آباد میں چہار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،
پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کا قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔