بلال نیازی:اسلا م آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں بہار کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور کل سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔
اس حوالے سے فیڈرل پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد کل سے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل حاضری کے ساتھ بحال کی جائیں۔
اتھارٹی کے مطابق تعطیلات کے دوران اسکول بند رہے جبکہ اب نئی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز دوبارہ کیا جائے گا۔ والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اسکول پہنچیں تاکہ تعلیمی سلسلہ باقاعدہ طور پر جاری رکھا جا سکے۔
تعلیمی حکام کے مطابق تعطیلات کے بعد تعلیمی شیڈول کے مطابق کلاسز، ٹیسٹ اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔