ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ   میں بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  ترجمان پی ڈی ایم اے   کے مطا بق حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ  خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح  میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور سلیمان رینج  کےبرساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہناتھا کہ  ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔