سٹی42: صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
بریکنگ نیوز مین بتایا جا رہا ہے کہ ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلہ کے گزرنے کے دوران خوفناک دھماکہ ہوا جس کے ساتھ قافلہ میں موجود ایک لگژری کار مین آگ لگ گئی ہے۔
اس دھماکے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے پورے علاقہ کو کورڈن آف کر دیا ہے۔
لیموزین کار مین کون تھا، یہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، ایسی کئی کاریں روسی صدر کے قارروان مین موجود ہوتی ہیں اور ان مین سے ایک میں وہ موجود ہوتے ہیں۔
صدر پیوٹن کے قافلے میں ایک لیموزین کار کو آگ لگنے کی ویڈیو اس وقت سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی کڑی تو نہیں تاہم روس نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
گزشتہ 3 سال سے روس اور یوکرین میں جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے دارلاحکومتوں میں سنگین نوعیت کی سبوتاژ کارروائیاں معمول کا واقعہ بن چکی ہیں۔
دونوں ملک ایک دوسرے پر بمباری اور توپ خانے سے گولا باری کرتے رہتے ہیں اور لڑاکا طیاروں سے بمباری، ڈرون حملے، میزائل اور راکٹ حملے بھی چل رہے ہیں۔
اس سے قبل یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے ماسکو میں ایک خفیہ آپریشن کرکے روسی جنرل کو الیکٹرک موٹرسائیکل کے دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔