سٹی42: پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانوں کو واپس جانے کے لئے دی گئی آخری مہلت آج 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔ کل سے غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے باہر چھوڑ کر آنے کے لئے حکومتی ادارے کارروائی کریں گے۔
غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردی اور دوسرے سنگین سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے۔
پاکستان کی موجودہ حکومت جب سے آئی ہے تبھی سے غیر قانونی افغانوں کو واپس ان کے ملک افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان میں سے بیشتر لوگ اب تک یہاں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شریک دہشتگردوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر کے تحقیقات کی گئی تو پانچ دہشتگرد افغانستان کے شہری نکلے تھے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے بہت سے افغان ہی تھے جو غیر قانونی طور پر سرح پار کر کے پاکستان آتے ہیں اور سنگین وارداتیں کر کے پہلے سے یہاں موجود افغانوں کے ساتھ چھپ جاتے ہیں۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے دو دن پہلے بتایا تھا کہ آج 31 مارچ تک دی گئی مہلت مین کسی صورت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا کیونکہ اب یہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش سنگین ترین مسئلہ بن چکا ہے۔