گندم کی سرکاری قیمت بڑھنے کا نوٹیفیکیشن بھی جعلی نکلا

Fake News, Fake Notification, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گندم کی سرکاری قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن بھی جعلی نکلا۔ کسانوں کی گندم کی قیمت بڑھنے کی خوشی مایوسی میں  بدل گئی۔

 سندھ حکومت کے زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی اب تک سرکاری قیمت 4000 روپے من ہے، اس سے زیادہ قیمت بتانے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

سوشل ویب سائٹس پر بعض لوگ سندھ کے  سابق سیکرٹری خوراک  ناصر عباس سومرو اور سیکشن آفیسر ثنا اللہ ناریجو کے دستخطوں سے بنایا گیا ایک فیک نوٹیفیکیشن پھیلا رہے ہیں جس میں گندم کی سو کلو گرام بوری کی قیمت 11000 روپے بتائی گئی ہے۔ جبکہ اب تک سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت  4000 روپے من اور  10 ہزار روپے فی سو کلو گرام ہے۔  
محکمہ خوراک سندھ نے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا  ہے اور بتایا ہے کہ اس فیک نوٹیفیکیشن کی وجہ سے محکمہ کے اہلکاروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔  محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو افسروں کے اس فیک نوٹیفیکیشن پر نام ہیں وہ دونوں کچھ عرصہ پہلے اپنی پوسٹوں سے دوسری پوسٹوں پر تبدیل ہو چکے ہیں۔ نوٹیفیکیشن پر درج تاریخ کے وقت وہ لوگ ان پوسٹوں پر نہیں تھے۔