ایسٹر مبارک، ہم آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں، محسن نقوی کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو پیغام

Mohsin Naqvi, Easter greetings, Pakistani Christians, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  ایسٹر پر مسیحی شہریوں  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ایسٹر خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ مسیحی امن پسند شہری ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان میں بھپور کردار ادا کیا اور پاکستان بننے سے اب تک ملک کی ترقی میں اپنے حصے سے زیادہ  حصہ ڈالا۔

محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن سے محبت شک وشبہ سے بالا تر ہے۔