نہم امتحانات میں نقل کا معاملہ، چیئرمین لاہور بورڈ معطل ، کنٹرولر امتحانات عہدے سے فارغ

نہم امتحانات میں نقل کا معاملہ، چیئرمین لاہور بورڈ معطل ، کنٹرولر امتحانات عہدے سے فارغ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)نہم امتحانات میں نقل کرنے کا معاملہ ،چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر عنصر اظہر کو معطل اور کنٹرولر امتحانات محمد عرفان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،کمشنر لاہور کو چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
 صوبائی وزیر تعلیم نے نہم جماعت کے امتحان میں نقل ہونے کے معاملہ پر بڑا ایکشن لے لیا۔چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کے راج پر صوبائی وزیر تعلیم سخت برہم ہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمشنر لاہور کو چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات میں شفافیت کو یقینی رکھنے کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری ہے۔امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے۔