سٹی 42: لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر میں ہوا میں نمی کا 53 فیصد ریکارڈر کیا گیا ۔
شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس آج پھر سے بے قابو ،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 196 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 343، پاکستان انجینئرنگ سروس284، خان سلیم280، مال روڈ266، ماڈل ٹاون 249، کوٹ لکھپت 249 جبکہ جوہر ٹاون میں 200 ریکارڈ کیا گیا۔