یو ای ٹی نے کنٹریکٹ پر تعینات ریٹائرڈ پروفیسرز کو فارغ کر دیا

یو ای ٹی نے کنٹریکٹ پر تعینات ریٹائرڈ پروفیسرز کو فارغ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کنٹریکٹ پر تعینات ریٹائرڈ پروفیسرز کو فارغ کر دیا، یونیورسٹی نے مالی دبائو کے باعث اساتذہ کو مزید کنٹریکٹ دینے سے انکار کیا۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے فنانشل ریفارمز کے تحت کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یونیورسٹی کے حالیہ مالی بحران کے باعث ریٹائرمنٹ کے بعد تعینات ہونے والے اساتذہ کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، میٹلرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر اخلاق احمد، آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر ڈاکٹر محمد عارف کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسرز کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر ایک سال کیلئے رکھا گیا تھا جب کہ انھی اساتزہ کو یونیورسٹی خزانے سے پنشن بھی ادا کی جا رہی تھی۔ یونیورسٹی نے کنٹریکٹ میں توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس ضمن میں رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف نے مذکورہ پروفیسرز کو اپنی کلیئرنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہیں۔