(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، گاڑیاں رواں مالی سال میں خریدی جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی ہے، پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق منظور شدہ خالی آسامیوں کومراحلہ وار پُر کیا جائے گا جبکہ پولیس کےتفتیشی اور آپریشنل امور کیلئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کیلئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کیلئے خریدی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کیلئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ45تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی۔