حکومت کا پنجاب پولیس کیلئے شاندار اقدام

حکومت کا پنجاب پولیس کیلئے شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب نے  پنجاب پولیس  کے لئےارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی,گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سےپنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی,پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی,منظور شدہ خالی آسامیوں کومراحلہ وار پر کیا جائے گا جبکہ پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی ,20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ,اور8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی-

انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے,45تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی,وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ 101تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی .

علاوہ ازیں پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے,پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer