علی ساہی: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے چار ڈی ایس پی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی محمد اشرف کو سی ٹی ڈی بھکر سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی شفیع اللہ خان کا ایس پی یو پنجاب لاہور سے تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خوشاب مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی ایس پی جواد سخا کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ بہاولپور سے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری لودھراں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی اعجاز حسین کو انویسٹی گیشن ملتان سے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔