جنید ریا ض :محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیز تھری میں آؤٹ سورس کیے گئے 2,682 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس سکولوں کے معاہدے مکمل ہوتے ہی اساتذہ کو مرحلہ وارسرپلس قرار دیا جائے گا، جبکہ یہ عمل 5 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق سکولوں کے معاہدے مکمل ہونے کے بعد 10 اگست سے ٹرانسفر راؤنڈ کھلنے کا امکان ہے، جس کے بعد سرپلس قرار دیے گئے اساتذہ اپنی ترجیحات کے مطابق تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔