ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان

میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    جنید ریاض:میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق انٹرویوز 4 اور 5 اگست کو پیکٹا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوں گے۔ 9 رکنی پینل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز لے گا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اطہر سعید، فاروق قمر، محمد اعجاز جوئیہ، نوید ڈیرات، زاہدہ بتول اور عبدالوحید رضا سمیت دیگر افسران شامل ہوں گے۔

محکمہ کے مطابق انٹرویو میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو مختلف سرکاری سکولوں میں او پی ایس ہیڈ کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔