ارباز خان: 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی کا جوش و خروش اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے,بازاروں میں میلہ سج گیا ہے جہاں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، کپڑے اور دیگر قومی رنگوں سے سجی اشیاء کی بھرمار ہے۔
جھنڈے، بیجز، ملبوسات و دیگر چیزوں کی فروخت جاری ہے،شہریوں اور دکانداروں کی قیمتوں پر بحث جاری ہے،شہریوں نےسامان مہنگا ہونے کی شکایت کی ہے رش معمول سے کم ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی ایسا تہوار ہے کہ ہر کوئی اس کی خوشیاں منانا چاہتا ہے،حکومت کو چاہیے کچھ روز ہمیں سڑکوں پر سٹالز لگانے دے، سٹالز نہ لگانے سے ہول سیل کام زیادہ ہے اور ریٹیل کا کام کم ہے۔