صنم جاوید کا شوہر جناح ہاوس حملہ میں شامل نکلا، شناخت ہو گئی، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sanam Javid, Atique Riaz, Remand, City42, Jinah House Case,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کےخاوند  عتیق ریاض اور دیگر  پانچ ملزموں کو جناح ہاؤس حملہ میں شامل افراد کی حیثیت سے شناخت کر لیا گیا۔

عتیق ریاض سمیت  چھ ملزمان  کو جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عتیق ریاض اور دیگر  کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ہر پولیس کے حوالے کر دیا 

انسداد  دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

 پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو  گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا اور  26 جولائی کو عدالت میں پیش کر کے شناخت پریڈ کی اجازت لی تھی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔