(ویب ڈیسک) مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں، چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھایا گیا ہے، یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے،اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں، مون سون کے پیش نظر طلبا کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے،رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ہیں، گزشتہ روز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔