ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس، اورنج ٹرین بند ہونے سے بچ گئیں

Lahore
کیپشن: Orange train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے میٹرو بس اتھارٹی کو چار ارب روپے جاری کر دئیے۔ یہ گرانٹ مالی سال کے پہلے تین ماہ کیلئے جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےلاہور کی میٹرو بس اتھارٹی کو چار ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ گرانٹ میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کیلئے جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں سبسڈی، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر انتظامی امورپر خرچ کی جائے گی۔ 

گرانٹ مالی سال کے پہلے تین ماہ کیلئے جاری کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گرانٹ نہ ملنے کی صورت میں میٹروبس اور میٹرواورنج ٹرین بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے میٹروبس کی تعمیر و مرمت کے لیے تیس کروڑ روپے کے فنڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔ اس فنڈ سے میٹروبس کے جنگلے کی پینٹنگ، سٹیشن کا تعمیراتی کام، برقی سیڑھیوں کی مرمت اور سٹیشن کی چھتوں کا کام بھی کیا جائے گا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ سے رجوع کیا گیا۔ ایوان وزیر اعلی نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی استدعا پر فنڈ کی منظوری دے دی، نو سال پہلے بنے والی میٹرو بس سروس کی حالت اب ٹھیک کی جائے گی۔