ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز : فتنہ الہندوستان کے 67 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز : فتنہ الہندوستان کے 67 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔ 

 بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 58 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اس سے قبل  پچھلے دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھےاس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے-

 سیکیورٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان   شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ مزید تعاقبی آپریشنز جاری ہے، دہشت گردوں کی  مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ 

گوادر میں بلوچ مزدور خاندانوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بربریت 

 سیکورٹی ذرائع کہنا ہے کہ سفاک ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔  یہ تعداد پہلے پانچ معصوم شہریوں کی تھی، شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے ان گھناؤنے واقعات کے خلاف گوادر کے غیور عوام میں شدید غم وغصہ ہے۔ گردو نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔ 

غریب مزدوروں پر یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔