ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

9 مئی مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 4 مقدمات میں ضمانت پر سماعت ہوئی، جس کے دوران ان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے کیسز میں ضمانت دائر کی ہے۔

ملزم نے مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں بھی ضمانت دائر کی ہے،مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہےاسی بنیاد پر اعجاز چوہدری نے ضمانتیں دائر کی ہیں۔

اعجاز چوہدری سانحہ نو مئی کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں، ان پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے، اعجاز چوہدری کو نو مئی کے 7 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔