ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں گاڑیوں پر تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور میں گاڑیوں پر تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پشاور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیزر لائٹس، موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس اور ہائی بیم لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کے لیے خطرہ بن رہی ہیں اور متعدد ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔