ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

سپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپین کی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ہزاروں افراد کو قانونی تحفظ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس اسکیم کے تحت وہ تارکین وطن اہل ہوں گے جو 2025 کے اختتام تک کم از کم پانچ ماہ اسپین میں قیام کر چکے ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی رہائشی حیثیت کے حصول کے لیے درخواستیں 2026 سے قبل جمع کروانا ہوں گی۔

حکام کے مطابق درخواست دہندگان کے لیے پاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر قانونی تقاضے بھی پورے کرنا ہوں گے۔

قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور قونصلیتوں کے باہر طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جہاں تارکین وطن ضروری کاغذات مکمل کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے اسپین میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو نہ صرف قانونی تحفظ ملے گا بلکہ انہیں روزگار، صحت اور سماجی سہولیات تک بہتر رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔