ویب ڈیسک : وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ ن چھوڑنے کا مشورہ دے دیا -
انہوں نے یہ رد عمل مشاہد حسین کی سینیٹ میں آج کی تقریر پرنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دیا -مشاہد حسین نےآج سینیٹ میں موجودہ حکومت کو لولی لنگڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرائیں ورنہ کوئی جنرل آئندہ خان یا ٹیکنوکریٹ آجائیں گے-
مصدق ملک مزید کہا کہ مصطفے نواز کھوکھر کو پیپلزُپارٹی کی پالیسی سے اختلاف ہوا تھا تو انہوں نے استعفی دے دیا تھا یہاں بھی یہی عمل درست رہے گا -انہوں نے ان کی سینیٹ میں تقریر پر رد عمل دیا -
سینیٹر مصدق ملک نے مشاہد حسین کو مسلم لیگ ن چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے یہ ردعمل مشاہدحسین کی سینیٹ میں آج کی تقریرپرگفتگو کرتے ہوئے دیا۔ مشاہد حسین نےآج سینیٹ میں موجودہ حکومت کو لولی لنگڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرائیں ورنہ کوئی جنرل، خان یا ٹیکنوکریٹ آجائیں گے- pic.twitter.com/Bey0Vsi2SW
— 24 News HD (@24NewsHD) January 31, 2023