کورونا کے بے رحم وار جاری،مزید 34 جانیں لے گیا

کورونا کے بے رحم وار جاری،مزید 34 جانیں لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ملک بھر میں کورونا کے بے رحم وار جاری ہیں،وائرس مزید 34 جانیں لے گیا ،1599 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ( covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42455 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1599 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.5 فیصد رہی۔


سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11657 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 44813 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33182 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1822 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 499974 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 246437 ہوگئی ہے جب کہ 3992 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 157353 ہے اور 4736 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18815 اور ہلاکتیں 195 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66953 اور 1897 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8988 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 260 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4908 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41359 ہے اور اب تک 475 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا سے بچائو کی ویکسین لانے کیلئے پاکستان ائیر فورس کا سی 130طیارہ چین پہنچ چکا ہے جو آج واپس وطن پہنچ جائے گا۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer