ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے طلبا ہوجائیں تیار، ڈیٹ شیٹ آگئی

میٹرک کے طلبا ہوجائیں تیار، ڈیٹ شیٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 22 فروری سے امتحانات کا آغاز ہو گا، پہلے روز پانچ مضامین عربی، بزنس اسٹیڈیز، جغرافیہ، لباس اور پارصہ بافی کا امتحان لیا جائے گا، دس مارچ سے نہم جماعت کےامتحانات کا آغاز ہوگا، امتحانات کا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہےگا۔

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو رولنمبر سلپس 6 فروری کو جاری کی جائیں گی، رواں سال امتحان میں 5 لاکھ 25 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer