(ویب ڈیسک) سیانے کہتے ہیں کہ’’ محبت اندھی ہوتی ہے‘‘ لیکن کیا یہ اتنی اندھی ہوتی ہے کہ انسان رشتے اور ناطے کچھ نہیں سمجھ پاتا ۔اسی تناظر میں ایک امریکی خاندان کی تازہ خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس خاندان کے اندر کچھ ایسا ہی چل رہا ہے ۔ ایک عورت کی شادی ہو گئی لیکن شادی کے چند دن بعد ہی اس کی سگی بہن کو اس کے شوہر سے پیار ہو گیا۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ پیار یکطرفہ تھا بلکہ شوہر کو بھی بہن پر فدا ہو گیا۔ پھر کیا تھا ، شادی ٹوٹ گئی کہ شادی ختم ہو گئی اور اب سالی اور بہنوئی جلد شادی رچانے والے ہیں ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو سے شادی کی ایک انوکھی اور چونکا دینے والی کہانی نے لوگوں کو حیران کردیا۔ 18 سالہ کیرن (Karen) نامی خاتون نے اس شخص سے شادی کی جو کبھی اس کی سگی بہن کا شوہر ہو ا کرتا تھا۔اس کہانی کو TLC کی “My Big Fat American Gypsy Wedding” شو پر دکھایا گیا ، جہاں پیچیدہ تعلقات، خاندانی غصہ، اور کھلے تنازعات کا انکشاف ہوا تھا۔ کیرن نے میسن لوول(Maison Lovell) سے شادی کی، جو ڈھائی سال پہلے اس کی بڑی بہن میلیسا کا شوہر تھا۔ شو نے انکشاف کیا گیا کہ شادی کے صرف دو ہفتے بعد ہی میسن کا جھکاؤ کیرن کی طرف ہوگیا تھا۔میسن نے شو میں کھل کر بات کی۔ اس نے کہا میں نے میلیسا سے شادی کی تھی، لیکن یہ رشتہ نہیں چل پایا ۔ وہ ایک عام خانہ بدوش بیوی نہیں تھی۔ وہ اکثر بغیر اطلاع کے غائب ہو جاتی تھی اور گھر پر نہیں رہتی تھی۔ مجھے یہ باالکل بھی پسند نہیں تھا ۔ میسن نے الزام لگایا کہ میلیسا کے بارے میں کیرن ہی اسے سب کچھ بتایا کرتی تھی ۔ اس نے کہا کیرن نے مجھے وہ سب کچھ بتایا تھا جو چل رہا تھا۔ اس نے جتنا مجھے بتایا، اتنا ہی مجھے لگا کہ اسے میری پرواہ ہے۔ میسن نے دعویٰ کیا کہ میلیسا کے ساتھ اسکا رشتہ رومانوی سے زیادہ رسمی تھا، جبکہ کیرن کے ساتھ اسکی دوستی اور سمجھ بوجھ زیادہ مضبوط تھی۔ اس نے یہاں تک کہا کیرن ہر لحاظ سے میلیسا سے بہتر ہے۔ وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہے، مجھے چھوڑ کر کبھی نہیں جاتی ۔۔ میری شادی غلط بہن سے ہوگئی تھی، لیکن اب مجھے صحیح والی مل گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاندان اور معاشرے کی مخالفت کے باوجود دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور گھر سے بھاگ گئے۔ کیرن اور میسن نے کہا کہ انہیں مسلسل خوف میں رہنا پڑتا ہے کیونکہ لوگ انہیں الگ کرنے کی کوشش کرتے تھے اور ہمیشہ ان کی تلاش میں رہتے تھے۔ بالآخر، انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیرن کی بہن میلیسا کو اس شادی سے سب سے زیادہ دکھ پہنچا۔ 26 سالہ میلیسا نے شو میں کھل کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کیرن اور میں بچپن سے ہی بہت قریب تھے۔ وہ میری بہترین دوست تھی۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسا کرے گی۔ میلیسا نے میسن کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایک ڈبل کراسر ہے۔ اب وہ میری بہن سے ڈیٹنگ کر رہا ہے۔ مجھے اس سے نفرت ہے۔ وہ دوبارہ دھوکہ دے گا، اس میں کوئی شک نہیں۔ یہ خانہ بدوش شادی مجھے بہت احمقانہ لگتی ہے۔ شادی کی تقریب شروع میں پرامن طریقے سے جاری تھی لیکن پھر میلیسا اور اس کی والدہ شیلا اچانک تقریب میں گھس گئیں اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مہمان حیران رہ گئے۔ بعد میں انہیں باہر نکال دیا گیا۔ میسن نے کہا وہ میری شادی کو برباد کرنا چاہتے تھے، لیکن میں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔