ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی بینک ڈکیتی، 3 ہزار لاکرز کا صفایا

بڑی بینک ڈکیتی، 3 ہزار لاکرز کا صفایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جرمنی میں کرسمس کے موقع پر ایک بڑی اور سنسنی خیز ڈکیتی کی واردات نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا جہاں نامعلوم چوروں نے بینک والٹ میں سوراخ کر کے 30 ملین یورو سے زائد کی نقدی اور قیمتی اشیا چرا لیں۔

 پولیس کے مطابق یہ واردات جرمنی کے شہر گیلزنکرشن میں واقع اسپارکاسے سیونگز بینک میں کی گئی جہاں چوروں نے ایک بڑے ڈرل کی مدد سے والٹ توڑا اور 3 ہزار سے زائد لاکرز کھول لیے۔ ان لاکرز میں نقد رقم، سونا اور قیمتی زیورات موجود تھے۔

 پولیس نمائندے نے اس واردات کو فلم اوشنز الیون سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈکیتی انتہائی منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی۔ پولیس کو اس جرم کا علم پیر کی علی الصبح اس وقت ہوا جب بینک کا فائر الارم بجا۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان نے کرسمس کے دوران علاقے میں سناٹے کا فائدہ اٹھایا، بینک میں داخل ہوئے اور قریبی پارکنگ گیراج کے راستے فرار ہو گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں میں کئی افراد کو بڑے بڑے بیگ اٹھائے دیکھا گیا تاہم تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔