جنید ریاض :پنجاب میں 3 لاکھ سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے،صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو پرموشنز کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب کے مراسلے کے مطابق ایک ماہ کے اندر گریڈ 1 سے 16 تک تمام اہل ملازمین کی پروموشنز مکمل کی جائیں گی۔
ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے صوبے کے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو مراسلہ بھیج کر کہا ہے کہ طویل عرصے سے رکی ہوئی فائلیں تیزی سے نمٹائی جائیں اور کسی بھی تاخیر یا غفلت کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اساتذہ و ملازمین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں اہلکاروں کو ریلیف ملے گا اور سالوں سے رکی ہوئی پرموشنز کا سلسلہ اب جلد مکمل ہو جائے گا۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملازمین کی حوصلہ افزائی اور صوبائی تعلیمی نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔