ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں تین ماہ بعد سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز

لیسکو میں تین ماہ بعد سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو نے تین ماہ کے وقفے کے بعد صارفین کے لیے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔ صارفین کو میٹر کی تنصیب اور خریداری پر تقریباً 28 ہزار روپے کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے، جبکہ مارکیٹ میں یہ میٹر 20 سے 22 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق  لیسکو صارفین کو 2,440 روپے کا سیکیورٹی چارج اور تقریباً 5,300 روپے کی انسٹالیشن و کیبل چارجز کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرے گی۔ دونوں ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کے بعد ہی صارفین کو کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

صارفین کو میٹر خریدنے کے لیے لیسکو کی جانب سے این او سی جاری کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر وہ لیسکو کی منظور شدہ کمپنیوں سے میٹر خرید سکیں گے۔ خریداری کے بعد دستاویزات متعلقہ دفتر کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو فراہم کرنا ہوں گی تاکہ وہ صارفین کو کنکشن فراہم کر سکیں۔