ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالِ نو پر یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان، نجی شعبے کے اماراتی ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ

سالِ نو پر یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان، نجی شعبے کے اماراتی ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں اماراتی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 6 ہزار درہم مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ انسانی وسائل کے مطابق یہ فیصلہ ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام مراحل پر لاگو ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آجرین کو اسمارٹ ایپلیکیشنز اور دیگر سرکاری سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھی ارسال کیے جائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2026 کے بعد اگر کسی اماراتی شہری کی تنخواہ مقررہ حد سے کم ہوئی تو ایسے ملازم کے لیے نئے، تجدید شدہ یا ترمیم شدہ ورک پرمٹ کی کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں اگر 30 جون 2026 تک تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جولائی سے متعلقہ اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کے لیے کم از کم تنخواہ 5 ہزار درہم مقرر تھی، جس میں اب نئے سال کے آغاز پر ایک ہزار درہم کا اضافہ کیا گیا ہے۔