ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔2دہشتگرد ہلاک۔۔ 4 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔2دہشتگرد ہلاک۔۔ 4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹانک اور میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان وطن پر قربان ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔میرعلی میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور ایک دہشتگرد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ میر علی میں آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاءاللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہباز عرف ذاکر اور دانیال دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔