صاحبزادی کی جیل آمدپر نواز شریف کی فرمائش پوری

صاحبزادی کی جیل آمدپر نواز شریف کی فرمائش پوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعطم میاں نوازشریف سےان کی صاحبزادی مریم نوازکی ایک دفعہ پھر کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لئے پہنچ گئیں ، کیس کےحوالےسےمشاورت کی ،گھرسےکھانا بھی لائیں۔

تفصیلات کے مطابق چوبیس دسمبرکوالعزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سےان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ہی ہفتے میں تیسری ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنےوالی ملاقات میں کیس کےحوالےسےمشاورت کی گئی، ذرائع کےمطابق موجودہ سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی کےحوالےسےبھی مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنےوالدمیاں نوازشریف کےلیےگھرسےکھانا اورڈرائی فروٹس بھی لائیں تاہم جیل میں جانےکےبعدمیاں نوازشریف کی فرمائش پرگاڑی پھل لینےکےلیےدوبارہ جیل سےبازارگئی اوران کےلیےپھل لےکرآئے۔

سابق وزیراعطم میاں نوازشریف سےملاقات کےلیےجمعرات کادن مختص کیاگیاہےتاہم مریم نوازکی درخواست پران کی ملاقات جلدکرائی گئی ، مریم نوازشریف نےمیاں نوازشریف سےالعزیزیہ ریفرنس میں سزاکےبعدپچیس دسمبر،دوسری مرتبہ ستائیس دسمبراورآج ملاقات کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer