سٹی 42 : سوات کے علاقے میں سوزوکی اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
خوفناک تصادم کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوع پر پہنچی، جس کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کبل سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی باعث پیش آیا، زخمیوں کا تعلق کبل اور کوٹلی سے ہے۔