سٹی 42 : گجرات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں بغیر اجازت کھانا، پانی اور راشن تقسیم کرنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق متاثرین کی زندگی اور صحت کو نقصان نہ پہنچنے پر ہدایات دی جارہی ہیں۔ راشن ، ضروریات زندگی کی اشیا اجازت نامہ کے بغیر تقسیم کرنیوالوں پر قانونی کارروائی ہو گی۔
نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نور العین کی جانب سے جاری کردیا گیا، جس میں آفیسران کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ۔

دوسری جانب مخیر حضرات، سیاسی، مذہبی جماعتیں مشکل کی اس گھڑی میں پابندی لگنے پر پریشان ہیں۔