ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر بورڈ ؛ انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر بورڈ ؛ انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نےانٹرمیڈیٹ پارٹ دوم (کمپوزٹ) اینول امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا

 کل امیدواران 48301 میں سے 34170 شریک امتحان ہوئے۔ کامیاب امیدواران کی تعداد 25375 رہی۔ بورڈ کا مجموعی نتیجہ 65 فیصد رہا۔ ریگولر امیدواران کا کامیابی تناسب 74 فیصد رہا۔ پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 41.86 فیصد رہا۔

ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈز ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردیے گئے ، پرائیویٹ امیدواران کو رزلٹ کارڈز بذریعہ عام ڈاک ارسال کیے گئے ، انٹرمیڈیٹ امتحان 2025ء پری میڈیکل گروپ (لڑکیوں میں) پوزیشنز کا اعلان کردیا 

 پہلی پوزیشن اسرا عمر دختر عمر جلیل،   میرپور سائنس کالج فار گرلز نے حاصل کی 1200  میں سے  1161 ہیں ۔جبکہ  دوسری پوزیشن اقراء اظہر دختر اظہر الرحمان دی انوویٹرس سکول اینڈ کالج سماہنی، بھمبر کی طالبہ نے 1158 نمبر حاصل کرکے لی ،تیسری پوزیشن نسیحہ مجید دختر محمد مجید نے 1156 نمبر لے کر حاصل کی ،


 آل کشمیر سطح پر مجموعی پوزیشنز میں پہلی پوزیشن اسرا عمر دختر عمر جلیل،میرپور سائنس کالج فار گرلز نے 1161 نمبر سے لی ، دوسری پوزیشن حنا ببر دختر بابر حسین،سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن اسٹڈیز، راولاکوٹ پونچھ کی طالبہ نے 1159 نمبر لے کر حاصل کی ، تیسری پوزیشن اقراء اظہر دختر اظہر الرحمان انوویٹرس اسکول اینڈ کالج، سماہنی بھمبرنے  1158 پر حاصل کی